Sep ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کی جانب سے ٹرمپ کو سخت جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں دسیوں لاکھ ایرانیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا اور شرمناک بیان کا بھرپور جواب دیا ہے۔

ایران کے سبھی شہروں میں نماز جمعہ کے بعددسیوں لاکھ نمازیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے ایران کے عوام کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گستاخانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ تہران اور ایران کے دیگر شہروں کے نمازیوں نے نمازجمعہ کے بعد مظاہروں میں شرکت کرکے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مظاہروں کے دوران امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئےگئے۔ ٹرمپ نے منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر  دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا جبکہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

ٹرمپ کےگھٹیا اور شرمناک بیان کا ایران نے سخت جواب دیا ہے۔ وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ کی تقریر کے فورا بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ٹرمپ کا بیان اتنا گھٹیا ہے کہ جواب دینے کے لائق بھی نہیں ہے۔