Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کی حمایت کا دعوی مضحکہ خیز ہے، ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دہشت گرد گروہوں کے لئے ایران کی حمایت کے دعوے کو مضحکہ خیز بتایا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہوں کے لئے ایران کی حمایت اور مدد کا دعوی مضحکہ خیز ہے، کہا کہ امریکی حکام اپنی اس قسم کی بیہودہ گوئی کے ذریعے عالمی رائے عامہ کے ذہنوں کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- 

انہوں نے ہفتے کی صبح تہران میں پارلیمنٹ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی دستوں کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا اور شرمناک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سامراج اور اس کے علاقائی اتحادیوں نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ہمیشہ داخلی مشکلات پیدا اور ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کر کے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی-

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کو بے وقعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ  نےعلاقے کا ایک بار دورہ کر کے اسلامی ملکوں کے سیکڑوں ارب ڈالر لوٹے اور اب وہ علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کے سربراہان ان کی باتوں سے خوش ہو رہے ہیں-

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے ایران پر حملہ کرنے کے لئے امریکا کی طرف سے عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کو دی گئیں امداد سے متعلق ثبوت و شواہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے پورے عرصے میں صدام کی براہ راست اور بالواسطہ طور پر مدد کی ہے اور یہ ایران کے خلاف امریکا کے جرائم کے ٹھوس ثبوت ہیں-   

 

ٹیگس