Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران نے اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے اپنی شاندار تصویر پیش کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی کردستان میں علیحدگی کے لئے ہوئے ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دراز مدت میں علاقے میں کشیدگی کا باعث بنےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےعراقی کردستان میں علیحدگی کے لئے ہوئے ریفرنڈم کے بارے میں کہا کہ یہ اقدام غلط وقت پراور ایک ایسے عالم میں ہوا ہے جب عراقی حکومت نے داعش کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اورایسے میں یہ ریفرنڈم منطق و دلیل سے عاری اور خاص مقصد کے تحت ہو رہا ہے- انہوں نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی مخالفت میں نیویارک میں ہوئے ایران ترکی اورعراق کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کے بارے میں کہا کہ تینوں ممالک کے مختلف مسا‏ئل اورمعاملات ہیں اورایسے میں ضروری ہوتا ہے کہ کبھی بھی یہ آّپس میں مل بیٹھیں اور مذاکرات کریں تاکہ علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد ملے -

  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ نیویارک اورجنرل اسمبلی میں ان کی تقریر نے علاقے اور دنیا میں ایران کی پالیسیوں کا شاندار چہرہ پیش کیا ہے- ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ہمارے نمائندے کے اس سوال کے جواب میں کہ نیویارک میں ایران کی فعال سفارتکاری اور امریکا کی جانب سے ایران پر بے بنیاد الزامات لگا کر ایرانوفوبیا پھیلانے کی کوشش کے بارے میں آپ کیا کہیں گے کہا کہ نیویارک میں ایران کی سیاسی سفارتکاری اورایرانی صدراور وزیرخارجہ کی ملاقاتیں انتہائی وسیع پیمانے پر انجام پائی ہیں اورایران کے اعلی عہدیدار اب بھی نیویارک میں دوسرے ملکوں کے حکام سے ملاقاتیں اور صلاح ومشورے کررہے ہیں اور پیر تک نیویارک میں بیالیس ملاقاتیں اجلاس اور پریس کانفرنسیں ہوچکی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا - ترجمان وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مبنی امریکا کی نئی پالیسی کے بارے میں کہا کہ یہ اقدام غیر انسانی اور غیر منطقی ہے جو امریکی صدر انجام دے رہے ہیں اورایسا اقدام قابل مذمت ہے -

 

ٹیگس