Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی ایٹمی مسئلے میں رخنہ اندازی کررہے ہیں : ڈاکٹرلاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ ، اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی عوام کے خلاف دشمنانہ اقدامات میں ناکامی کے باوجود اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ایٹمی سمجھوتے میں رخنہ اندازی کررہا ہے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم کی استقامت و جہادی جذبہ دشمنوں کے حملے کو روکے ہوئے ہے- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرعلی لاریجانی نے مزید کہا کہ علاقے کے بحرانی حالات کے باوجود کسی میں ایران اسلامی کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ہے-ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنوری دوہزار سولہ سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد شروع ہوا ہے تاہم امریکی حکومت جو گروپ پانچ جمع ایک میں شامل ہے، ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں رخنے ڈال رہی ہے- امریکی صدر ٹرمپ ، ایٹمی سمجھوتے کے دیگرفریقوں کے برخلاف ہمیشہ اسے ایک وحشتناک سمجھوتہ کہتے رہے ہیں اور اسے ختم کرنے کے درپے ہیں تاہم دنیا ، امریکی صدر کے اس مخاصمانہ اقدام کی مخالف ہے-

ٹیگس