Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر صحت کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے اسلام آباد میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حسن قاضی زادہ ہاشمی اور سائرہ افضل تارڑ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان صحت عامہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران کے وزیر صحت نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ صدر ایران کے دورہ پاکستان کے موقع پر صحت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں پر علمدرآمد کے لیے ورکنگ گروپ کا قیام جلد عمل میں آئے گا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دواؤں اور ویکسین کی برآمدات اور سائنسی و تحقیقی معلومات کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔سید حسن قاضی زادہ ہاشمی، پیر کی صبح عالمی ادارہ صحت کی ریجنل کمیٹی برائے بحیرہ روم ریجن کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔

ٹیگس