Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی امدادی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش

ایران کی وزارت صحت اور ہلال احمر کے ماہرین اور اعلی عہدیداروں کی ایک ٹیم بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے

ایران کی وزارت صحت اور ہلال احمر کے ماہرین اور اعلی عہدیداروں کی یہ ٹیم بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں پناہ لئے ہوئے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال اور انہیں مدد پہنچانے کے طریقوں کا جائزہ لے گی - ایران سے جانے والی یہ امدادی ٹیم بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کرے گی تاکہ انھیں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے ان کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کرسکے - میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی تیسری کھیپ منگل کو ارسال کردی گئی، اب تک ایران کی جانب سے روہنگیامسلمانوں کے لئے ایک سو تیس ٹن امدادی اشیا ارسال کی جاچکی ہیں - اس درمیان جرمنی کی ریڈکراس کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کی بابت خبردار کیا ہے - جرمنی کی ریڈ کراس کمیٹی کے ایک عہدیدار نے میانمار اور بنگلہ دیش کے اپنے دورے سے واپسی پر کہا کہ میانمار کے روہنگیامسلمانوں کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے اور ایسا لگتا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزیں کیمپوں میں انسانی المیہ رونما ہونے والا ہے -

ٹیگس