Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ کا دورہ لندن

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے ایٹمی معاہدے کو ایک بین الاقوامی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اس معاہدے کے لئے برطانوی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے بدھ کو لندن میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات میں کہا کہ برطانیہ ایٹمی معاہدے کو ایک بین الاقوامی معاہدہ سمجھتا ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو باقی رکھنے کی پوری کوشش کرے گا - ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، برطانوی وزیرخارجہ کی دعوت پر لندن کے دورے پر ہیں - اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ صالحی اور برطانوی وزیرخارجہ نے اہم ترین عالمی، علاقائی اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی - فریقین نے ایٹمی معاہدے کو درپیش چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا -