Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امداد کی قدر دانی

بنگلادیش کے وزیرصحت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے مزید انسان دوستانہ امداد بھیجے جانے کی قدردانی کی ہے

ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے وزیرصحت محمد نسیم نے ڈھاکا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ علی اصغرپیوندی سے ملاقات میں ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور حمایتوں کو سراہا اور کہا کہ اس وقت سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان بنگلادیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں- محمد نسیم نےمزید کہا کہ میانمار کی فوج اور بدھسٹ انتہاپسندوں نے روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کا ایک وفد پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے لئے امداد رسانی کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ڈھاکا پہنچا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے تیسری امدادی کھیپ منگل کو بنگلادیش روانہ کی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران ، پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے لئے اب تک ایک سو تیس ٹن امدادی سامان بنگلادیش بھیج چکا ہے-

ٹیگس