Oct ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا ہے کہ نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ موحدی کرمانی نے عراقی کردستان میں علیحدگی کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم کو نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش قرار دیا۔ ایت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دشمن، نئے مشرق وسطی کے قیام کی آرزو قبر میں لے جائے گا۔انہوں نے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی کو مشورہ دیا کہ وہ عراق کی مرکزی حکومت پر بھروسہ کریں، عراقی عوام سے معافی مانگیں اور خطے میں اسرائیل کی بالادستی کا راستہ فراہم کرنے سے گریز کریں۔تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی تقریروں سے امریکہ کی ایران دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔آیت اللہ موحدی کرمانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام امریکی جرائم کو ہر گز فراموش نہیں کرسکتے اور ایرانی حکام امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا مناسب جواب دیں گے۔

ٹیگس