Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ڈونالڈ ٹرامپ کے حالیہ بیانات اور اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے ٹرامپ کے ایرانی عوام کی تاریخ سےعدم آگاہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے اپنے ایران مخالف رویے کے باعث بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مشترکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بہت  کم جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ امریکہ کے اس طرح کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا ہے اور ایران کبھی بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوا۔ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے حق کا بھرپور دفاع کرے گا ۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے جمعہ کی رات ایران کے خلاف اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی کہ جب یورپی ممالک سمیت اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہان نے یکصدا اس بات کی تایید کی ہے کہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے کی مکمل پابندی کررہا ہے۔

ٹیگس