Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے بیانات غیرسفارتی: ظریف

امریکی صدر کے بیان پر ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے سفارتی آداب کا بھی خیال نہیں رکھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں سفارتی آداب کو بھی مدنظر نہیں رکھا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیرسفارتی اوربے بنیاد بیانات غیرمناسب اور ناقابل قبول ہیں۔

اپنے اس انٹرویومیں محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات کوئی نئی بات نہیں ہے امریکہ ہمیشہ سے ایران کے خلاف رہا ہے اور گزشتہ چار دہائیوں سے امریکہ ایران کا مخالف ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کے خلاف غلط پالیسیاں اپنائیں جس کا جواب انھیں دینا پڑے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے سپاہ پسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پرفخر ہے.

ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر کے بعد عالمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاید امریکی صدر کے پاس کچھ کہنے کو نہیں اور امریکی تجزیہ نگاروں کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تلخ بیانات سے اپنی کمزور حکمت عملی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس