Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے درمیان اعلی تعلیم کے تعاون میں فروغ پر تاکید

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر نے اپنے دورہ ایران میں صوبہ اصفہان کے گورنر سے ملاقات میں اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون و تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درّانی نے اپنے دورہ ایران میں صوبہ اصفہان کے گورنر رسول زرگرپور سے ملاقات میں کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے درمیان تبادلوں کے ذریعے ایران کے صوبے اصفہان اور پاکستان کے صوبے بلوچستان کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے اصفہان میں مختلف ادیان کے پیروؤں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔اس ملاقات میں ایران کے صوبہ اصفہان کے گورنر نے بھی مختلف شعبوں منجملہ یونیورسٹی، علمی، زرعی۔ صنعتی اور سیاحتی شعبوں میں اصفہان کی پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان شعبوں میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساتھ تعاون کے لئے اصفہان کی آمادگی کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درّانی، اپنے دورہ ایران میں جو گذشتہ منگل کو شروع ہوا ہے، اب تک ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، مجلس شورائے اسلامی کی خواتین اراکین، گھرانے اور خواتین کے امور میں ایران کے صدر کی مشیر معصومہ ابتکار اورجنوبی ایران، فارس و اصفہان صوبوں کے حکام سے ملاقات کر چکی ہیں۔

ٹیگس