Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران، میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں گفتگو نہیں کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران، میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اس کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک چاہتے ہیں کہ ایران کی میزائلی صلاحیت کو محدود کر کے خطرات پیدا کریں تاہم ایران کسی بھی شخص یا عہدیدار سے اس سلسلے میں مذاکرات نہیں کرے گا-

محسن رضائی نے ایٹمی سمجھوتے کو غیرموثر کرنے کی کوشش کے بارے میں کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کو غیرموثر کرنے کا جواب ضرور دیا جائے گا کیونکہ بعض یورپی ممالک، جو ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی نہیں چاہتے خود اسے غیرموثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے عراقی کردستان کی علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ عراق کے کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کا یہ اقدام، غیر قانونی طریقے سے انجام پایا جو کردستان کے علاقے میں بدامنی پیدا ہونے اور سرمایہ کاری کا ریسک بڑھنے کا باعث بنا-