Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے منفی اقدامات واشنگٹن کے لئے نقصان دہ

ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے خلاف امریکہ کے منفی اقدامات اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفترکے نائب سربراہ صالح العاروی کی قیادت میں حماس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے خلاف پروپیگنڈا کر کے اپنے لئے پوائنٹس اسکورنگ کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسرے ممالک کے ردعمل سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ کے منفی اقدامات سے اسےہی نقصان پہنچے گا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت پہلے دن سے ہی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تتحریکوں کے خاتمے کی سازشیں کررہی تھی مگراہم بات یہ ہے کہ تمام فلسطینی گروہوں اور تنظیموں نے آپس میں اختلاف کا خاتمہ کیا اور اب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا کہ ناجائز صہیوںی حکومت خطے کے امن وامان کو خراب کرنے کے لئے کسی بھی سازش سے دریغ نہیں کرتی تاہم اسلامی جمہوریہ ایران تمام فلسطینی عوام بالخصوص حماس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس موقع پر حماس وفد کے سربراہ صالح العاروی نے کہا کہ حماس کی جدوجہد جاری ہے اور غاصبوں کے خلاف یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ٹیگس