Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کو مشروط نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر ولایتی

ایران کی مصالحتی کونسل مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو کسی بھی طور مشروط نہیں کیا جا سکتا۔

تہران میں ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران کی میزائل توانائی کے بارے مین یورپی ملکوں کے حالیہ مواقف کے بارے میں کہا ہے کہ دفاعی میزائل توانائی کا مسئلہ، اسلامی جمہوریہ ایران سے مربوط ہے اور ایران اپنے دفاع کے لئے کسی سے کوئی اجازت نہیں لے گا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی میزائل توانائی کا مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈلائن ہے اور اس مسئلے کا اغیار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر ولایتی نے علاقے میں ایران کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صرف علاقے کے ملکوں کو ہی موجود رہنے کا حق ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی علاقے کا ایک حصہ ہے اور وہ فطری طور پر اپنے متحد ملکوں منجملہ عراق، شام، فلسطین اور لبنان کی حمایت کرتا ہے۔