Oct ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان ایران سے 100میگا واٹ بجلی خریدے گا

پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں نے ایران سے بجلی خریدنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے علاقوں مکران اور گوادر پورٹ کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خریدنے کی منظوری دے دی۔ پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان علاقوں میں گھریلو ضروریات پوری ہونے کے علاوہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔

انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے 100 میگا واٹ بجلی کو لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا فوری حکم دینے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو نیشنل گرڈ سے بھی ملایا جائے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان بلوچستان کے ان علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پہلے ہی ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ ایران نے پاکستان کومزید ایک سو میگا واٹ بجلی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس