Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے طبی خدمات

ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے زائرین کے لئے طبی خدمات سے متعلق ایران کے طبی شعبے کے چھے ہزار افراد نے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے

ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم  میں شرکت کے لئے عراق اور کربلا جانے والے زائرین کی خدمات کے لئے طبی ٹیموں کو روانہ کئے جانے کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سرحد پر آٹھ سو ایرانی ایمبولینس گاڑیاں تعینات کی جائیں گی تاکہ شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا جانے والے زائرین کو خدمات پیش کی جا سکیں۔انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانستان اور پاکستان کے زائرین ایران کے راستے سے ہی عراق و کربلا جاتے ہیں، کہا کہ ان ممالک کے زائرین بھی ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی طبی خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق نے چہلم شہدائے کربلا میں شریک زائرین کی حفاظت اور حفظان صحت کے لئے اٹھارہ اکتوبر کو مشترکہ تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

ٹیگس