Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکا کی شکست پر تاکید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کا نتیجہ معطل کئے جانے کو امریکی سامراج کے تابوت میں آخری کیل قرار دیا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بدھ کو ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں شہدائے پاسبان حرم کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ سامراجی دنیا، ہمیشہ اس خطے میں اسلامی ملکوں کی تقسیم کی فکر میں رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر سامراجی ممالک، اس خطے کے ملکوں کے چھوٹے چھوٹے ملکوں میں تقسیم ہوجانے کے حامی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ملکوں کی تقسیم کی سامراجی پالیسی کے مقابلے میں ڈٹا رہے گا ۔بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اس خطے میں امریکا کردار بہت کمزور ہے جو فیصلہ کن نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یمن، بحرین، پاکستان اور افغانستان میں امریکا کی اس کمزوری کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان میں موجودہ دنیا میں ایک نئی طاقت کے ابھر کے سامنے آنے کی عکاسی ہوتی ہے جو مسلمین عالم کے لئے قابل اعتماد اور قابل اطمینان پشت پناہ شمار ہوتی ہے ، اور اس نئی عالمی طاقت کا نام ایران ہے ۔سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے، تمام تر پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ایران کی حیرت انگیز کامیابیوں اور پیشرفت پر امریکا اور سامراجی دنیا کی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی پے در پے شکست اور رسوائی ، ایران سے ان کی دشمنی اور کینے کا سبب بنی ہے ۔

ٹیگس