Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرناچاہتاہے

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قومی ٹیلی ویژن چینل ون کے پروگرام نگاہ یک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی طور قابل اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی موقف درست نہیں ہے اور امریکہ ایران پر ا لزام لگاکر جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی توثیق نہ کرکے در اصل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس حوالے سے اپنا ردعمل ضرور دکھائے گا۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی مسائل کے حوالے سے آئی اے ای اے ہی واحد معتبر اداراہ  ہے لہذا ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی طرز عمل کے تناظر میں اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ٹیگس