Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی جوش و جذبے کے  ساتھ منانا چاہیے، رہبر انقلاب اسلامی

سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم کے موقع پر پورے ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات اور اساتذہ حسینہ امام خمینی میں حاضر ہوئے اور رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔

اس موقع پراپنے مختصرخطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین حسینی کے پرجوش اور بھرپور اجتماعات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ اجتماعات، انسانی عزم کو مضبوط اور پائیدار بناتے ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ اس طرح سے منایا جانا چاہیے کہ کوئی بھی مشکل اور دشواری اس راہ میں حائل نہ ہونے پائے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ خدا کی راہ میں جہاد، حق کی بالادستی، انصاف کا قیام اور اسلامی تہذیب و تمدن تک رسائی کا راستہ انتہائی پرنشیب و فراز ضرور ہے لیکن ایران کے اسلامی انقلاب نے جو راستہ طے کیا ہے وہ بھرپور کامیابی کی امید اور تابناک مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔
بعد ازاں طلبہ و طالبات نے مجلس عزا برپا کی اور شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔

مجلس عزا کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے نماز ظہرین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔

 

ٹیگس