Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  •  اربعین حسینی کے پرشکوہ اور حیرت انگیز مارچ کی قدر دانی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین حسینی کے پرشکوہ اور حیرت انگیز مارچ کی قدر دانی، زیارت کی قبولیت کی دعا اور اربعین مارچ کے منتظمین سے اظہار تشکر کیا ہے۔

قم اور مشرقی آذربائیجان صوبوں کے اعلی عہدیداروں اور ثقافتی میدان میں کام کرنے والے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی کے عظیم اور پیدل سفر کو پورے عالم اسلام میں، جہاد فی سبیل اللہ کے جذبے کی تقویت اور شہادت کے لیے آمادگی کی علامت قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود، اربعین مارچ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے لوگوں کی بڑے پیمانے شرکت کو ایسا عظیم واقعہ قرار دیا کہ جس سے راہ خدا میں جہاد کی سوچ بلند ہونے اور عمومی آمادگی اور تیاری کی نشاندہی ہوتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین مارچ کے الہی اور روحانی واقعے کو بے مثال واقعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ حکومت عراق اور عراقی عوام کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے جنہوں نے انتہائی مخلصانہ اور والہانہ انداز میں زائرین حسینی کی مہمان نوازی کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے پر عراقی فوج، پولیس فورس اور عوامی رضاکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نجف اشرف اور کربلائے معلی کے مقدس روضوں کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور برکات الہی کی فراوانی کی دعا کی۔

ٹیگس