Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • زلزلہ سے متاثرہ لوگوں سے پاکستان و افغانستان کا اظہار ہمدردی

افغانستان و پاکستان کی حکومتوں اور قوموں نے ایران و عراق میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کی حکومت اور قوم کی جانب سے ایران و عراق میں زلزلے میں  جاں بحق  ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایران و عراق کی حکومتوں کو تعزیت پیش کی ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں ایران اور عراق کی حکومتوں اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد آصف نے اسی مناسبت سے اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور قوم ایران و عراق کی حکومتوں اور قوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹیگس