Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • امداد کی پیشکش کرنے والے ملکوں کی قدردانی

ایران میں آنے والے زلزلے کے بعد کئی ممالک نے امداد کی پیشکش کرتے ہوئے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس پر ایران کے وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اس بحران سے خود نمٹنے کی توانائی رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں عالمی برادری کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی پیشکش اور متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فی الحال زلزلے سے متاثرین کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت پوری توانائی کے ساتھ امدادی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔
ایران کے مختلف اعلی فوجی و سول حکام زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حاضر ہو کر صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی ہدایات پر ایران کے وزرائے داخلہ و صحت اور انجمن ہلال احمر کے سربراہ نیز سرکاری سطح پر وفود بھی متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہے۔

ٹیگس