Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔ صدر ایران

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کرمانشاہ میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو فوری امداد پہنچائی جارہی ہے اور حکومت کم سے کم مدت میں متاثرین کو بحال کرے گی۔

ایران کے مغربی علاقوں میں اتوار کی شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں چار سو بتیس افراد جاں بحق اور آٹھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی شام کرمانشاہ سٹی میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مشکلات کے حل کے لیے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی امداد کا کام پوری منصوبہ بندی اور تیز رفتاری کے ساتھ انجام دیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں اسکولوں، اسپتالوں، ‎سڑکوں کی تعمیر اور اسی طرح بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

ٹیگس