Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • داعش کی شکست پر جنرل سلیمانی کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام پیغام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل سلیمانی نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں داعش دہشتگردوں کے خاتمے کی نوید دی۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل سلیمانی نے آج رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی جانب سے اس حقیر(جنرل سلیمانی ) نے اس محاذ میں داعش کے آخری گڑھ البوکمال کو بھی آزاد کراکرداعش کا شام کے شہر البوکمال سے بھی پرچم اکھاڑ کر پھینک دیا ہے اور عراق و شام میں امریکی اور صہیونی دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور شام کا پرچم لہرا دیا گیا ہے اورشام سے شجرہ خبیثہ داعش کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل سلیمانی نے اپنے اس پیغام میں ایران، عراق، شام، لبنان، پاکستان اور افغانستان کے گمنام مجاہدوں، کمانڈروں، جانبازوں اورشہیدوں کی جانب سے جنہوں نے اسلامی مقدسات اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اس عظیم اور سرنوشت سازکامیابی پررہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای،ایران، عراق اورشام کے عوام اوردنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ۔

جنرل سلیمانی کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اورحضرت آیت اللہ العظمی سیستانی کی خرد مندانہ قیادت اور حکیمانہ ہدایات کی بدولت ہی تمام وسائل سے اس طوفان کا مقابلہ کیا گیا۔

قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ عراق و شام کی حکومت اور ان ممالک کی فوج اور نوجوان خاص طور سے عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی اور دیگر مسلمان ملکوں کے نوجوان اور سید حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ لبنان نے داعش کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ اس قسم کی تمام جارحیت اور جرائم کی منصوبہ بندی امریکی صدرکے اعتراف کے مطابق امریکہ سے منسلک اور مرتبط تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بنائی گئی اور ان پرعمل در آمد کرایا گیا اورحتی امریکہ کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سےاس وقت بھی اسی قسم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس پرعمل در آمد کیا جا رہا ہے۔

قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے پیغام کے آخر میں ایران کے فوجی اور سویلین حکام کی جانب سے عراق و شام کے عوام اور حکومتوں کی حمایت کی قدردانی کی۔

 

ٹیگس