Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ اہمیت کا حامل

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نہایت اہم ہے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے وزیر تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات موجود ہیں لیکن اب بھی ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ مشترکہ تجارتی حجم کو 2021 تک 5 بلین ڈالر تک بڑھانےکیلئے دونوں ممالک پرعزم ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا کہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لئے آمادہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا مستقبل روشن ہے اور دونوں ممالک کا شماراسلامی دنیا کے اہم ممالک میں ہوتا ہے اور تہران اوراسلام آباد مسلمہ امہ میں اتحاد اور سلامتی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

ٹیگس