Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران، مشرق وسطی میں استحکام کا مرکز

ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران، مشرق وسطی میں استحکام کا مرکز ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری نے بولیا میں منعقدہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے عالمی فورم (GECF) میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران مشرقی وسطی کےخطے میں استحکام کا اہم مرکز ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے گیس کی برآمدات بڑھانے، قیمتوں اور عالمی مارکیٹ کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے.

واضح رہے کہ اسحاق جہانگیری گزشتہ روز سرکاری دورے پر بولیا پہنچے جہاں بولیا کے وزیر خارجہ رنانڈو ہؤنیکونی ممانی نے ان کا استقبال کیا.

 

ٹیگس