Nov ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا فروغ

ایران کے وزیر صحت نے صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے ہفتے کے روز تہران میں پاکستان کی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ثقافتی اقدار کے پیش نظر دونوں ممالک بیماریوں کی روک تھام میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران و پاکستان کے درمیان ایک مسئلہ مشترکہ سرحدوں پر مویشیوں سے متعلق ہے جس کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے کہا کہ مویشی و زراعت کے شعبے میں ایران و پاکستان کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جانا ضروری ہے تاکہ بیماریوں کی مزید روک تھام کی جاسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی وزیر صحت جمعے کے روز ایک پندرہ رکنی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچی ہیں۔

ٹیگس