Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • امت اسلامیہ دشمنوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کامظاہرہ کرے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کو دشمنوں کے مقابلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے جشن عید میلادالنبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ شیعہ و سنی مسلمان اپنے اتحاد کے ذریعے عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے مقابلے میں ثابت قدمی اور پامردی کا مظاہرہ کریں گے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو دشمن کے دھوکے میں نہیں آنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امت اسلامیہ متحد ہوگی تو دشمن اسے نقصان نہیں پہنچا سکےگا۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام شیعہ وسنی مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز ہیں کہا کہ بعض فریب خوردہ مسلم حکومتیں عالم اسلام میں اتحاد نہیں ہونے دے رہی ہیں۔
تہران کے خطیب جمعہ نے علاقے میں داعش کی نابودی کو وعدہ الہی قراردیا اور کہا کہ وعدہ الہی کے مطابق جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہوا ہے باطل کا مقدر نابود ی ہے اورحق جاودانی ہے
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئےکہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اب مرجعیت، حزب اللہ لبنان، اسلام اور ایران کی طاقت کو سمجھ لے کہا کہ ہم امریکا سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے البتہ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں سے غافل بھی نہیں رہنا چاہئے اور پوری ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

ٹیگس