Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت امریکہ کے سامراجی تشخص کا حصہ، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے غاصب صیہونی حکومت کو امریکہ کے سامراجی تشخص کا حصہ قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے پیر کو تہران میں، بڑی طاقتیں اور مغربی ایشیا کی سلامتی، کے زیر عنواں منعقدہ قومی سمینار سے خطاب میں صیہونی حکومت کو امریکہ کے سامراجی تشخص کا ایک حصہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں بدامنی اور کشیدگی کی اصل وجہ غاصب صیہونی حکومت کا وجود ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایک دفاعی قوت سے بالاتر ہو چکا ہے اور اس نے اس غاصب صیہونی حکومت کے خطرے اور طاقت کے بھرم کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک اسٹرییٹیجک طاقت کے توازن میں ایران کو سیکورٹی برتری حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کا امریکی طاقت کا بھرم فضا میں کوئی سیاسی مفاد حاصل نہیں کر سکتا اور امریکی حکام جو بھی سوچتے ہیں ان کا نتیجہ الٹا ہی نکلتا ہے۔