Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے ھنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہوں کی شرکت پر کہا کہ پوری اسلامی دنیا مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترک شہر استنبول میں القدس شریف کے حوالے سے منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں رکن ممالک کے صدور کی عظیم موجودگی بہت ہی قابل ستائش بات ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ تمام اسلامی دنیا مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے جاہلانہ فیصلے کی مذمت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے خلاف موثر حکمت عملی بنانے کے مقصد سے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سربراہوں کا ہنگامی اجلاس کل ترکی کے شہراستنبول میں منعقد ہوا جس میں 48 ممالک کے سربراہان مملکت من جملہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان، اردن، جمہوریہ آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، فلسطین، قطر، کویت،لیبیا، لبنان، صومالیہ، سوڈان اور ٹوگو نے شرکت کی ۔

ٹیگس