Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • سالانہ 3 لاکھ پاکستانی زائرین مشہد زیارت کے لئے آتے ہیں

ایران کے شہر مشہد میں پاکستان کے قونصلرجنرل نے کہا ہے کہ زیارت کے لئے سالانہ تین لاکھ سالانہ پاکستانی زائرین مشہد مقدس آتے ہیں۔

مشہد میں پاکستان کے قونصلر جنرل عرفان محمود بخاری نے پیر کے روز بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مشہد میں پاکستان کا قونصل خانہ، پاکستانی زائرین کے لئے انتظامات اور سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مسائل کو حل کئے جانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کو تعلقات کو بھی زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دریں اثنا ہندوستان اور پاکستان کے تقریبا پینسٹھ اہلسنت زائرین نے ہفتے کے روز مشہد میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک روضے کی زیارت کی۔ عرفان محمود بخاری نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں اپنے ملک کے کردار کے بارے میں کہا کہ پاکستان، دہشت گردی کے خلاف مہم میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ انھوں نے مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے بارے میں ایران کے مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے دشمنوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مسلمانوں کو چاہئے پوری طرح  متحد ہو کر رہیں۔

ٹیگس