Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل سے تعلقات سعودی عرب کے نقصان میں ہیں، ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات ریاض کے نقصان میں ہیں جبکہ امریکہ، اسلامی ملکوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ان کے مال و دولت کو لوٹا جا سکے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے سعودی حکام کے اعتراف کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ اسلامی ملکوں کا رابطہ، مسلمانوں کے نقصان میں ہے اور ان روابط سے سعودی عرب کی ساکھ متاثر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ ایک اسلامی ملک کی حیثیت سے اسلامی رویہ اختیار کرے اس لئے کہ علاقے میں وہ امریکہ کے اکسانے پر ہی اقدامات انجام دے رہا ہے - ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ اسلامی ممالک میں اتحاد کا باعث بنا ہے اور دیگر ممالک بھی فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک میں دہشت گردانہ اقدام کے خلاف ہے اس لئے کہ امریکہ کی حمایت سے دہشت گرد گروہ، اسرائیل کے مفادات کے دائرے میں علاقے کے ملکوں کی توانائی ختم کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلام آباد میں سحراردو ٹی وی سے بھی خصوصی گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی اس وقت علاقے کے ملکوں کے لئے سب سے بڑا چیلنچ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب دہشت گردی نے بھی مختلف شکلیں اختیارکرلی ہیں تو اس کے خلاف علاقے کے ملکوں کا تعاون بیحد ضروری ہوگیا ہے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے مسائل اور بین العلاقای روابط کے زیرعنوان منعقدہ چھے ملکوں کی اسپیکرز کانفرنس کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس کا انعقاد یہ ظاہر کرتاہے کہ  علاقے کے ملکوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بڑی طاقتوں کی روش اوراقدامات بے سود رہے ہيں اسی لئے اب ہمیں خود آپس میں ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی ہوگي  

ٹیگس