Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران کے اروند آزاد علاقے میں ہندوستان کے قونصل خانے کا عنقریب افتتاح

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان کو اپنے ملک کے لئے ایک اہم صنعتی علاقہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اروند کے آزاد تجارتی علاقے میں عنقریب ہندوستان کے قونصل خانے کا افتتاح کیا جائے گا۔

تہران میں ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار نے ایران کے صوبے خوزستان کے اروند کے آزاد تجارتی علاقے میں ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تجارتی و اقتصادی افکار کے زیرعنواں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اور ہندوستان، اقتصادی شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کافی مواقع رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کا صوبہ  خوزستان پیٹروکیمیکل کی مصنوعات کی پیداوار اور انہیں ہندوستان برآمد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور برآمدات کی شرح سات کروڑ ڈالر سےبڑھ کر گذشتہ برسوں میں ستّائیس کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی لین دین اس وقت  اربوں ڈالر ہو گئی ہے۔تہران میں ہندوستان کے سفیر نے جنوب مشرقی ایران میں چابہار کے آزاد علاقے کو بھی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم علاقہ قرار دیا اور کہا کہ چابہار کی بندرگاہ، ہندوستان اور افغانستان کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیگس