Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کے موقف کی قدر دانی

تہران میں مقیم فلسطینی سفیر صلاح الزواوی نے فلسطینی کاز کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے موقف کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں فلسطینی سفیر صلاح الزواوی نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ایران کی جانب سے فلسطینی تنظیموں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام ، ایرانی حکومت اور عوام  کی جانب سے تحریک مزاحمت کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے دنیا کے تمام اسلامی ملکوں سے اپیل کہ سرزمین اسلامی کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کی مدد کریں تاکہ عالم اسلام میں اسرائیل کی توسیع پسندی کا راستہ روکا جاسکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھے دسمبر دوہزار سترہ کو علاقائی اور عالمی مخالفت کے باوجود بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا وہ پہلا ملک تھا جس نے امریکی صدر کے اس اعلان کی کھل کر مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔دنیا کے بیشتر ملکوں اور عالمی اداروں نے بھی امریکی صدر کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ٹیگس