Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے حالیہ واقعات میں امریکہ، برطانیہ اورسعودی عرب ملوث : ایڈمیرل شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر جس قسم کی مہم چلائی جا رہی ہے وہ ایرانی عوام کے خلاف پراکسی وار ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری شمخانی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک بشمول برطانیہ اورسعودی عرب انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایرانی قوم کے خلاف پراکسی وار چلارہے ہیں ۔

گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے چند شہروں میں  مہنگائی اور دیگر اقتصادی مسائل کے بارے میں ہونے والے احتجاج کے دوران مٹھی بھر افراد نے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی، نعرے لگائے اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور عوامی مظاہروں کو امریکا، صیہونی حکومت، برطانیہ ، سعودی عرب اور مغربی ذرائع ابلاغ نے بدامنی میں تبدیل کرنے کی بھر پورکوشش کی تھی۔

شمخانی نے مزید کہا کہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کا اصل مقصد اسلامی جمہوریہ کو ترقی کے راستے سے ہٹانا ہے۔ ایران دشمن عناصر ایران کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتے جس کی وجہ سے وہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ملکی معاملات میں مداخلت پر امریکہ، ٹرمپ اور سعودی حکام کی مداخلت پر حساس ہے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف بنائے گئے اپنے منصوبوں میں بھاری رقم خرچ کر رہی ہے تاہم سعودی عرب کو ایران کے سخت رد عمل اور جواب کا بھی بخوبی علم ہے۔

ٹیگس