Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن پرسعودی بربریت کی مذمت

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر یمن کے مظلوم عوام کی امداد پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحادی افواج کی جارحیت سے ہزاروں بے گناہ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہونے کی وجہ سے یمن کے عوام کو قحط کا سامنا ہے۔

ٹیگس