Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ایرانی بحری آئیل ٹینکر کےعملے کی تلاش پر تاکید

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے چین کے سمندرحادثے کے شکار ایران کے تیل بردار بحری جہاز کے کارکنوں کی صورت حال کا پتہ لگانے کے لئے تمام قومی و علاقائی توانائی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہفتے کی رات چین کے مشرقی ساحل پر ایران کا تیل بردار بحری جہاز چین - ہانگ کانگ کے ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد ایران کے تیل بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

ایران کے تیل بردار بحری جہاز پر عملے کے بتّیس افراد موجود تھے جن میں سے دو بنگلہ دیشی اور باقی سب ایرانی تھے۔ اب تک ایک شخص کی لاش تلاش کی جا چکی ہے جبکہ باقی کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز وزیرخارجہ، وزیر تیل اور وزیر ٹرانسپورٹ سمیت مختلف متعلقہ حکام کے ساتھ ایک نشست میں صورتحال کا جائزہ لیا اور ایران کے تیل بردار بحری جہاز کے کارکنوں کی صورت حال کا پتہ لگانے کے لئے تمام قومی و علاقائی توانائی کو بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس