Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • مغربی ایران میں زلزلے کے جھٹکے

مغربی ایران کے صوبے ایلام اور کرمانشاہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھے ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ کرمانشاہ کا شہر سومار بتایاجاتا ہے۔ صوبہ کرمانشاہ کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈائریکٹر کے مطابق ہلال احمر کی ٹیمیں سومار روانہ کردی گئی ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح ایران کے صوبے کرمان کے نواحی علاقے ہجدک میں ایک بار پھر زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت پانچ اعشاریہ ایک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق ہجدک کے زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔بارہ نومبر دوہزار سترہ کو مغربی ایران کے بعض شہروں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں چھے سو افراد جاں بحق اور بارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔