Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران دفاعی لحاظ سے مستحکم ملک ہے، وز یردفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اس وقت بہترین دفاعی توانائیوں کا مالک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے قم میں مراجع کرام  آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ علوی گرگانی اور آیت اللہ نوری ہمدانی سے الگ ملاقاتوں میں ثقافتی اور صنعتی شعبوں میں ایران کی وزارت دفاع کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

وزیردفاع امیر حاتمی نے ان ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  وزارت دفاع کے پاس متدین، ولایت فقیہ کے پیرو اور انقلابی ماہرین اور افرادی قوت موجود ہے کہا کہ وزارت دفاع کے کارکنوں نے مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کی دفاعی صنعت کو پوری قوت کے ساتھ ترقی کی منزلوں پر پہنچایا ہے۔

ایران کے وزیردفاع نے ان ملاقاتوں میں کہا کہ دفاعی پیداوار میں اسٹریٹیجک نوعیت کا اضافہ اس وزارت خانے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج دفاعی لحاظ سے بہترین پوزیشن میں ہے۔