Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان سے ریل انجن خریدے گا

ایران اور ہندوستان نے لوکوموٹیو انجن کی خریداری کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

ایران کی قومی ریلوے کمپنی اور ہندوستان کی رائٹس لیمیٹڈ کے درمیان ہونے والے اس سمجھوتے کے تحت ہندوستان چھے سو ملین ڈالر مالیت کے دو سو لوکو موٹیو انجن ایران کو فراہم کرے گا۔ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی نے بتایا ہے کہ اس سمجھوتے کے تحت لوکو موٹیو انجنوں کی ایک تعداد ایران میں تیار کی جائے گی۔انہوں نے لوکو موٹیو انجن کی خریداری کے سمجھوتے کو ایران اور ہندوستان کے درمیان صنعتی تعاون کا حصہ قراردیا - ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی ایران ہندوستان تجارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے بدھ کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ایران کی اسٹریٹیجک بندرگاہ چابہار کی توسیع و ترقی کا منصوبہ اس کانفرنس کا اہم ترین موضوع تھا۔

ٹیگس