Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ کے لئے جوہری معاہدے میں رد و بدل نا قابل قبول

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں رد و بدل کسی بھی طور پر قبول نہیں ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں امریکہ کی جانب سے ایران کی بعض شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے میں رد و بدل کرنے کی جو بات کی ہے وہ اس عالمی معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مترادف ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ہرچند کہ امریکی رویے اور پابندیاں شخصیات کی عزت و آبرو کا باعث بن رہی ہیں تاہم امریکہ کی توسیع پسندی نے سفارتی سطح پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 12 جنوری 2018 کو ایران کی 14 شخصیات اور اداروں کو میزائلی پروگرام سے رابطے کے بے بنیاد الزام کے تحت اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ٹیگس