Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • عفرین آپریشن بند کرنے پر ایران کا زور

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے اقتدار اعلی کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عفرین میں ترک فوج کی کارروائی فورا بند ہو جائے گی۔

ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بیس جنوری کو شمالی شام کے شہر حلب سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے واقع شہر عفرین کے مضافات میں بمباری کی تھی اور یہ آپریشن بدستور جاری ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو شام کے شہر عفرین کی صورتحال پر تشویش ہے اور تہران حالات کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عفرین کا بحران جاری رہنے کی صورت میں شمالی شام کے علاقوں میں تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ مضبوط ہونے کا امکان پایا جاتا ہے اور جنگ کے شعلے دوبارہ بھڑک سکتے ہیں۔

ٹیگس