Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • فوجی مشقوں کے دوران قدیر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی مسلح افواج کی محمد رسول اللہ نامی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوسرے دن قدیر نامی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا-

محمد رسول اللہ نامی فوجی مشقوں کے دوسرے دن ایرانی بحریہ کے فلوٹنگ یونٹ نے کافی بلندی تک مار کرنے والے قدیر کروز میزائل سے فرضی دشمن کی بحری جنگی کشتی  کو نشانہ بنایا اور بحیرہ میں عمان میں فرضی دشمن کی بحری جنگی کشتی کو تباہ کر دیا-

قدیر کروز میزائل کا یہ پہلی بار تجربہ کیا گیا ہے- مذکورہ میزائل میں الیکٹرانیک وار فیئر کے خلاف اپنے جوہر دکھانے اور نچلی سطح بھی پر تیز رفتار پرواز کرنے کی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے- اس میزائل کا شمار عصر حاضر کے جدید ترین میزائلوں میں ہوتا ہے-

اس میزائل کی سب سے اہم خصوصیت نشانے پر صحیح لگنا اور اسے پوری طرح تباہ کر دینا ہے- یہ فوجی مشقیں پیر کو شروع ہوئی تھیں ان کا پیغام علاقے کے ملکوں کے لئے امن و دوستی کا پیغام ہے-

ٹیگس