Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • برف اور ٹھنڈک کی شدت بھی، ذمہ داریوں سے نہیں روک سکی !

برف اور ٹھنڈک کی شدت بھی، ذمہ داریوں سے نہیں روک سکی، رہبر انقلاب اسلامی درس خارج کے لئے تشریف لے جاتے ہوئے -

 رہبر انقلاب اسلامی درس خارج کے لئے تشریف لے جاتے ہوئے 
28-جنوری 2018

مدتوں کے بعد ایران کے مختلف علاقوں منجملہ تہران میں برفباری و بارش کی شکل میں نعمت الٰہی کا نزول ہوا۔ یقینا اس نزول نعمت کو گزشتہ دنوں میں ہونے والی دعاؤں اور نمازوں کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

ایران کے مغربی و شمالی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہے اور بعض پہاڑی علاقوں میں برف کی سطح ایک میٹر تک پہنچ گئی ہے جس کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی صوبوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برف باری کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ایران کے کئی صوبوں منجملہ تہران، مشرقی و مغربی آذربائیجان، البرز، قزوین، گیلان، مازندران، قم، کردستان اور خراسان رضوی میں ہفتے کی رات سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹیگس