Feb ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران ایشیائی جماعتوں کی کانفرنس کا میزبان

اسلامی جمہوریہ ایران پہلی بار ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (ICAPP) کی میزبانی کرے گا

تفصیلات کے مطابق، ایشیاء کی سیاسی جماعتوں کی 29ویں مستقل کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کل بروز جمعہ تہران میں شروع ہوگا جس میں ملکی اور غیرملکی سیاستدان اور اعلی شخصیات شریک ہوں گے۔

اس موقع پر شاہراہ ریشم پر بھی ایک خصوصی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ایران اور دنیا کے مختلف ممالک کے سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

ایران کی اسلامی اتحاد پارٹی اس کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے جس میں سو سے زائد اعلی سیاسی رہنما، مختلف جماعتوں کے سکریٹری جنرل، 25 ایشیائی ممالک کی 40 جماعتوں کے اعلی حکام اور علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار شریک ہوں گے۔

یہ کانفرنس تین سیشن میں منعقد ہوگی جس میں مندوبین کشیدگی کے خاتمے، انسداد انتہاپسندی، شہروں میں پائیدار ترقی اور سیاسی، ثقافتی اور شاہراہ ریشم میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چین، پاکستان، ترکی، عراق، جنوبی کوریا، جاپان، ہندوستان، لبنان اور دیگر ممالک سے بھی اعلی سیاسی رہنما اور اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔

ٹیگس