Feb ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات مایوس کن اور بے فائدہ: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے تہران میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں امریکہ کے حالیہ اقدامات مایوس کن ہیں جس سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون امریکی مندوب نکی ہیلی کی جانب سے سلامتی کونسل میں میزائل کے ٹکڑوں کو دکھانے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ناٹک تھا جسے امریکی حکومت نے تیار کیا اورحقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں.

سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکیوں نے ماضی میں بھی کوشش کی تھی کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں کیس بنائے یا ایران کی سلامتی کونسل میں طلبی ہو مگر وہ اب تک اپنے عزائم میں ناکام رہے.

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تواتر کے ساتھ کبھی یمن کے مسئلے اور کبھی ایران کے اندرونی معاملات کا بہانہ بنا کر سلامتی کونسل میں بالادستی قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس سے امریکہ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور وہ تنہائی کا شکار ہوا اور ایران کو عالمی سطح پرحمایت حاصل ہوئی.

ٹیگس