Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی فضائیہ نے امریکا کی سبھی سازشوں کو ناکام بنادیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دوران امریکا کی ساری سازشوں ناکام بنا دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فضائیہ نے آٹھ فروری انیس اناسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی سے تاریخی بیعت کرکے شاہی حکومت کے پیکر پر جو پوری طرح سے متزلزل ہوچکی تھی کاری ضرب لگائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی سے فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں کی بیعت اور وفاداری کا اعلان بڑی کامیابی کی نوید تھا جس نے امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا تھا۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہی وہ جذبہ تھا جس نے اسلامی انقلاب کی مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ انہوں نے ایران پر مسلط کی گئی عراق کی بعثی حکومت کی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی فضائیہ کے کردار کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کی فضائیہ نے جنگ کے ابتدائی ایام میں کامیابی کی زبردست امید پیدا کی اور ایک سوچالیس جنگی طیاروں کے ساتھ عراق کے اندر جاکر دشمن کے اسٹریٹیجک ٹھکانوں پر بمباری کرکے دشمن کے حوصلے کو پست کردیا تھا۔

ٹیگس