Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • صدر ایران تین روزہ دورے پر جمعرات کو ہندوستان روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی باضابطہ دعوت پر جمعرات سے نئی دہلی کا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی ایران ہندوستان تعلقات کے فروغ اور وزیراعظم نریندر مودی کے گذشتہ سال کے دورہ ایران کے جواب میں جمعرات پندرہ فروری سے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

صدر مملکت اپنے اس دورے میں ہندوستان کے صدر، وزیر اعظم، مسلم کمیونٹی کی اعلی شخصیات سے ملاقات کرنے کے علاوہ ثقافتی اور مذہبی مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔

ایران کے صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کی مشترکہ کانفرنس بھی ہوگی جس میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈاکٹرروحانی ہفتہ کی شام اپنا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے وطن روانہ ہوں گے۔

ٹیگس