Feb ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • مغربی ایشیا کے مسائل کی جڑ امریکا ہے

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا علاقے کا دورہ اسلامی ملکوں میں وائٹ ہاؤس کی میدانی و فوجی شکست کا آئینہ دار ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بغداد میں عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات میں   کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے علاقے کے دورے سے اسلامی ملکوں کے خلاف امریکی سازشوں کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے اور اس وقت علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ، خود امریکہ ہے۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکہ کی تمام سیاسی، سیکورٹی اور فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے، کہا کہ ایران، عراق اور شام باہمی تعاون سے امریکہ کو کرد علاقے میں اپنا اثرورسوخ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بھی عراق کے وسائل و ذرائع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اگر اپنی اندرونی توانائی پر بھروسہ کریں تو کوئی بھی دشمن ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ نے ثابت کر دیا کہ ایران کی حکومت اور عوام، عراقی عوام کے حقیقی بھائی و برادر ہیں اور ایران، علاقے میں تحریک مزاحمت کی حمایت میں کلیدی کردار اد کر رہا ہے۔

ٹیگس